ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیفہ میں دو 'اسٹریٹجک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا'

 Iran Israel war, Haifa hit by Irani Missal
کیپشن: حیفہ مین جمعہ کی شام ایرانی میزائل کے حملہ کا نشانہ بننے والا ایک مقام، سکرین کیپچر الجزیرہ ویڈیو

سٹی42:  حیفہ کے میئر نے آج جمعہ کی شام ہونے والے میزائل حملے کے بعد بتایا کہ حیفہ میں 'اسٹریٹجک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا'۔
حیفہ کے میئر یونا یاہو نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر کہا: "میں بہت افسردہ ہوں۔ دو اسٹریٹجک پوائنٹس کو ایرانیوں نے نشانہ بنایا۔ میں حیفہ کے رہائشیوں سے کہتا ہوں - ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔"
اس خبر کو اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے رپورٹ کیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا  کہ دو سٹریٹیجک پوائنٹ جو آج حملے مین ہِٹ ہوئے وہ کیا ہیں۔

الجزیرہ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک میزائل ایک کثیر منزلہ عمارت کے پہلو مین گرا جس سے گرد کا بڑا گولا اٹھا۔ اس میزائل حمےل سے کثیر منزلہ بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا لیکن اس زیادہ نقصان اس بلڈنگ کے پہلو میں موجود جگہ پر ہوا۔ 

الجزیرہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پہلے اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو کلپ کے ساتھ وزارت خٓرجہ نے لکھا۔۔۔۔ ایک میزائل مسجد کے پڑوس میں گرا۔  میزائل گرنے کے لمحے دور سے بننے والی اس ویڈیو کلپ میں مسجد کی نشاندہی نہیں ہو رہی۔