ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہوں؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہوں؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

سٹی 42 : اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہوں، ایران اسرائیل صورتحال پر دنیا کی نظر ہے، ہماری خواہش ہے امن کو موقع دیا جائے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ  کشیدگی کا حل صرف سفارتکاری میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔ 

سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ تیزی سے پھیل رہی ہے، ایران اور اسرائیل کی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل سے آج امن کا واضح پیغام جاناچاہیے، اپیل کرتا ہوں مذاکرات کی راہ اختیار کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزہ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے ، دنیا میں امن وامان عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔