ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان

کسان بورڈپاکستان کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے "کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ کسان بورڈ نے وفاقی و صوبائی بجٹ کو کسان دشمن قرار دے دیا۔ صدر کسان بورڈ نے کہا کہ بجٹ کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کر رہے ہیں، ظالمانہ پالیسیوں پر نظر ثانی نہ ہوئی تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اور دھرنے دیے جائیں گے ۔ 

نائب صدر کسان بورڈ پنجاب میاں رشید منہالہ نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔