جنید ریاض :حکومت نے12ارب کی لاگت سےسرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانےکااعلان کر دیا۔
فی سکول20سے25لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئےفنڈزدیئے جائیں گے،فلٹریشن پلانٹ سےعلاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے،سکول کےباہربھی صاف پانی کی فراہمی کیلئےنلکےلگائےجائیں گے،بہترپانی دستیاب ہونےپر500فٹ بورکرکےعام فلٹریشن پلانٹ لگائےجائینگے۔
پانی کی کوالٹی خراب ہونےپرمہنگےواٹرفلٹریشن پلانٹ لگائےجائیں گے،واٹرفلٹریشن پلانٹ چلانے کیلئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے۔