ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی کا جنگی جنون، خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچ گیا،گلوبل پیس انڈیکس کی وارننگ جاری

مودی کا جنگی جنون، خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچ گیا،گلوبل پیس انڈیکس کی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: مودی کا جنگی جنون، خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر، گلوبل پیس انڈیکس کی سنگین وارننگ جاری۔

مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے کشمیر اور خطہ شدید خطرے سے دوچار ہے،سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی خطے کو جنگ میں جھونک رہا ہے۔ بھارت کی خلاف ورزیاں، عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔

بھارت کشمیر کو مستقل پُرتشدد خطہ بنا چکا،کشمیر دنیا کے بدترین تنازعات میں شامل ہے،جون 2025 تا جون 2026 وادی میں پرتشدد ہلاکتوں کی پیشگوئی کی گئی۔

جنوبی ایشیا دنیا کا دوسرا غیر محفوظ ترین خطہ بن چکا،سیاسی دباؤ اور جنگی سوچ، خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے حالیہ پہلگام حملے پر پاکستان کو بلا ثبوت موردِ الزام ٹھہرایا، بھارت نے پاکستانی شہریوں پر حملے سے جنگ کا آغاز کیا۔

پاکستان کا شمالی بھارت پر مؤثر دفاعی ردعمل جبکہ ایل او سی پر بھی منہ توڑجواب دیا گیا، حالیہ جھڑپیں خونریز ترین، درجنوں ہلاکتیں اور تباہی، آرٹیکل 370 کی منسوخی، کشمیریوں پر سنگین آئینی وار تھا۔

لاکھوں قابض بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے کشمیر دنیا کا بڑا عسکری زون بن چکا، 1989 سے اب تک 40 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دے کر کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، بھارتی میڈیا اور ادارے ، کشمیری آواز کو دبا رہے ہیں، غیر ریاستی عناصر اور فوجی دباؤ کشمیر کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ سیزفائر خلاف ورزیوں اور کشیدگی سے مکمل جنگ کا خطرہ ہے،مودی کی پالیسیوں سے کشمیر میں تنازع اور جارحیت بڑھی، سیاسی دباؤ اور جنگی سوچ، خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔