سٹی42: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب کے طلبا کے لیے ایک اور زبردست تعلیمی موقع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پنجاب کے طلبا جنوبی کوریا میں فنی تعلیم کے ڈپلومہ کورسز حاصل کر سکیں گے اور وہ بھی 70 فیصد اسکالرشپ پر۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور جنوبی کوریا کی نمبر ون رینکنگ یونیورسٹی "تنگوان یونیورسٹی" کے درمیان ایم او یو (MOU) پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے تحت طلبا کو 2 سالہ فنی ڈپلومہ کورس کروایا جائے گا۔
کورسز میں شامل ہیں ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹوموبائل انجینئرنگ، سافٹ ویئر، فوڈ، بیوٹی، سوشل ورک اور دیگر ہنر مندانہ شعبے شامل ہیں۔
طلبا کو 70 فیصد تک اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، دورانِ تعلیم ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے جس سے طلبا کو مالی سہولت بھی ملے گی۔پنجاب کے ہر ضلع میں کورین لینگویج سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ طلبا کوریا جا کر بہتر انداز میں سیکھ اور کام کر سکیں۔
کوریا کی جانب سےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کے لیے مکمل اسکالرشپ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔