ویب ڈیسک:شہربھرمیں بادلوں کاراج،ہواچلنےسے گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکامطلع جزوی ابرآلودرہےگا،شہریوں نے بادلوں کو "قدرت کا سایہ" قرار دے دیا تاہم آئندہ24گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈرتک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہرمیں10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہواچلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب شہرفضائی آلودگی کےاعتبارسے5ویں نمبرپرآگیا۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح142ریکارڈکی گئی۔
بات کریں ملکی مجموعی موسمی صورتحال حال کی تو ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبۂ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی کی حدود میں کچھ روز قبل پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
کراچی کے متعدد علاقوں میں مون سون سسٹم کے باعث بادل چھانے لگے تھے اور ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔