ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک صدر کا وزیراعظم پاکستان کو ٹیلی فون، کشتی حادثے میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

Turkish President phone call to Pakistani PRime Minister to condole on the troller incident, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فون، یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، ترک صدر نے وزیراعظم سے کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ ترک صدر نے جاں بحق افرادکے اہل خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا، طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 وزیر اعظم پاکستان نے ترک صدر کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر اور عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔