پٹرول مہنگا؛ عوام کیلئے الیکٹرک سائیکل کے بعد نئی ٹیکنالوجی متعارف

electric vehicles introduced
کیپشن: petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ پاکستان سمیت بھارت اور عرب ممالک میں بھی سراٹھانے لگا ہے،یو اے ای میں پٹرول کی قیمت مزید بڑھنے سے الیکٹرک گاڑیوں کی طلب اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، دو وقت کی روٹی کے لئے دن بھر مارے مارے پھرتے لوگ مہنگائی کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں، پاکستان کے بعد  متحدہ عرب امارات میں پیڑول کی قیمت بڑھ چکی ہے جس کے بعد عوام نے  الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینا شروع کردی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نیو آٹو نامی کمپنی کے سی ای او بلال نصر نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے بہت زیادہ بچت ہوتی ہے۔

کمپنی کا کہناتھا کہ روایتی ایندھن پر ہر ماہ 2 ہزار درہم خرچ کرنے کی بجائے اسی رقم کو ہم نئی الیکٹرک گاڑی کی قسطیں ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ کمپنی دنیا بھر سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرتی ہے اور طلب بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے یو اے ای میں ان گاڑیوں کی قلت بھی ہوگئی ہے۔

مقامی ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی بڑھنا قدرتی ہے، مگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف زیادہ متوجہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں متعدد شاپنگ مالز اور عمارات میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مفت چارجنگ اور پارکنگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پٹرول عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہوا تو شہریوں نے سائیکل سٹورز کا رخ کیا۔ ڈیمانڈ بڑھی تو دکانداربھی سائیکل میں جدت لے آئے۔انارکلی نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ میں الیکٹرک سائیکل متعارف کروا دی گئی۔ 

الیکٹرک سائیکل کی قیمت محض 45 ہزار روپے ہے اور صرف 2 گھنٹے چارجنگ کے بعد آپ 50کلومیٹر تک بیٹریز کی مدد سے سفر کر سکتے ہیں۔ شہری الیکٹرک سائیکل میں خاصی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer