ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نوازسمیت دیگراہلخانہ کی ملاقات

میاں نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نوازسمیت دیگراہلخانہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نوازسمیت دیگراہلخانہ کی ملاقات، مریم نے بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا، نوازشریف نے پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن تھا، نوازشریف کی خرابی صحت کے باعث پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جیل حکام نےنوازشریف کی ہمشیرہ اور بھانجی کو بھی جیل کے گیٹ سے واپس بھیج دیا۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے توکارکن استقبال کیلئےآگے بڑھے، شہبازشریف کے ڈرائیور نے لیگی کارکنوں پرگاڑی چڑھا دی، جس سےگوجرانوالہ سے آئے کارکن راشد بابرکی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مریم نواز نے بلاول بھٹو سے ملاقات اورعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے حوالے سےنوازشریف کو بریفنگ دی، نوازشریف نے مریم کو پارٹی کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ نوازشریف نے دوپہر کا کھانا والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کھایا، دو گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد مریم نواز اور اہلخانہ واپس چلے گئے۔

شہبازشریف نوازشریف سے ملاقات کے فوری بعد اتفاق ہسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمی لیگی کارکن راشد بابرکی عیادت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer