ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد ،بالائی/وسطی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران  بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ 

منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے  اس دوران  بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ 

انتباہ   
   آج (رات)سے بدھ  کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی  ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث   اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں   مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش  کا امکان ہے۔ اس دوران  بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں/آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش  کا امکان ہے۔ اس دوران  بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ 
پنجاب کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور،قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ ، اوکاڑہ ، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،تونسہ،  ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر بارش  کا امکان ۔ اس دوران  بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے۔ 
سندھ: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ۔ تاہم  رات میں ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان:   صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔   تاہم  ژوب،موسی ٰ خیل،لورالائی،قلات، خضدار، بارکھان،شیرانی، کوہلو  اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی     اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش  جبکہ کشمیر میں    بعض مقامات پر درمیانی سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع۔ گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان۔