سٹی 42 : ضلع ملیر پولیس نے افغانیوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔
3 تھانوں کی حدود سےمجموعی طور پر 43 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے ۔ تھانہ گڈاپ سٹی کی جانب سے کی گئی کاروائی میں 9 افغانی گرفتار کرلیے گئے ۔ تھانہ قائد آباد پولیس کی کاروائی میں 21 افغانی فیملی سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ تھانہ شرافی گوٹھ کی کاروائی میں 13 افغان باشندے گرفتار کیے گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندوں کو جی سی ٹی کیمپ روانہ کیا جارہا ہے ۔