سٹی 42 : شہر لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد سے گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواوں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 151 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 24 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔