ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ انوکھا شہر جہاں اپارٹمنٹ بلڈنگز کے اوپر سے موٹروے گزرتی ہے

وہ انوکھا شہر جہاں اپارٹمنٹ بلڈنگز کے اوپر سے موٹروے گزرتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :موجودہ عہد میں بلند و بالا اپارٹمنٹ عمارات عام ہوچکی ہیں مگر کیا آپ نے کبھی کسی موٹروے کو ایسی بلڈنگز کی چھت پر دیکھا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین کے ایک شہر میں واقعی ایسا انوکھا عجوبہ موجود ہے۔

چین کے شہر گوئیانگ میں واقع شوکوشی برج المعروف شوکوشی اوور پاس کی تعمیر 1997 میں مکمل ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے ہی یہ جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے نیچے متعدد رہائشی عمارات موجود ہیں جن کی چھتوں کے اوپر سے سڑک گزرتی ہے۔

اس شہر میں سستے مکانوں کی قلت ہے تو شہر کی انتظامیہ نے اس برج کے نیچے موجود جگہ کو اپارٹمنٹ عمارات کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-07-20/438391_3343177_updates.jpg

شوکوشی برج کے بالکل نیچے عمارات کی تعمیر کے پیچھے یہ خیال تھا کہ شہر کے قلب میں موجود خالی زمین کو رہائشی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اب اس پل کے نیچے ایک درجن سے زائد اپارٹمنٹ عمارات موجود ہیں اور وہاں رہنے والوں کو اکثر برج سے گزرنے والی ٹریفک کے شور اور ارتعاش کا سامنا ہوتا ہے۔

پل کی تعمیر کے 2 سال بعد 10 رہائشی عمارات کو سستے مکانات کے منصوبے کے طور پر تعمیر کیا گیا اور بتدریج مزید عمارات کی تعمیر بھی مکمل کی گئی۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-07-20/438391_8686145_updates.jpg

وہاں رہنے والے بہت کم افراد مسلسل شور کی شکایت کرتے ہیں، زیادہ تر تو سستے مکانات کے حصول پر خوش ہیں۔

درحقیقت بیشتر افراد تو اس شور اور عمارات کے ارتعاش کو اس منفرد مقام کی کشش قرار دیتے ہیں۔

وہاں رہنے والوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے بتدریج ٹرکوں کو برج سے جانے سے روک دیا تھا جس سے شور اور عمارات کے ارتعاش میں کسی حد تک کمی آئی۔

Ansa Awais

Content Writer