ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے عوامی رائے پر مبنی گیلپ پاکستان کا سروے جاری کردیا گیا جس میں 80 فیصد شہریوں نے سوشل میڈیا کو سینسر کرنے کی حمایت کردی۔
سروے کے مطابق 75 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کو معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا، اتنے ہی افراد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے عام شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اس کے علاوہ 74 فیصد افراد نے سوشل میڈیا کو ناقابل اعتبار قرار دیا۔
گیلپ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 47 فیصد شہری وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔