ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا ضلع مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم کا ضلع مالاکنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع مالاکنڈ میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر پاک فوج، پولیس، لیویز، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیراعظم کی کامیاب کاروائی میں فتنتہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور معاون اداروں کی ستائش  کی ، وزیر اعظم نے کہا دہشت گردوں کے یہ کامیاب کاروائی مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں