ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین : دنیا کے پہلے سپر ڈیم کی تعمیر پر کام شروع

چین : دنیا کے پہلے سپر ڈیم کی تعمیر پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چین نے دنیا کے سب سے بڑے سپر ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے، جو چین میں ہی موجود اس وقت دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم سے 3 گنا زیادہ توانائی فراہم کرسکے گا۔

یہ سپر ڈیم تبت میں دریائے یارلنگ سانگبو پر تعمیر کیا جائے گا جو بھارت میں جاکر برہما پترا کہلاتا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر پر 167.8 ارب ڈالرز خرچ ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ زمین کا سب سے مہنگا تعمیراتی منصوبہ یا انفرا اسٹرکچر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ڈیم کے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کرکے اس کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا، تقریب تبت کےہائیڈرو پاور اسٹیشن میں ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق اس حیران کن منصوبے میں 5 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بھی شامل ہیں اور مجموعی لاگت 1200 ارب چینی یوآن یا 167 ارب ڈالرز سے زائد ہوگی۔ جب اس ڈیم کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو پاور اسٹیشنز سے سالانہ 300 ارب کلو واٹ آور سے زائد بجلی پیدا کی جاسکے گی جو کہ 30 کروڑ سے زائد افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ثابت ہوگی۔

دریائے یارلنگ سانگبو سطح مرتفع تبت میں دنیا کے سب سے گہرے آبی درے میں بہتا ہے اور وہاں سے بھارت پہنچتا ہے جہاں اسے برہما پترا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 بھارتی ریاستوں اورنا چل پردیش اور آسام سے گزرتا ہوتا یہ دریا بنگلہ دیش میں پہنچتا ہے اور وہاں خلیج بنگال میں گرتا ہے۔ چین کی جانب سے ڈیم کو اس جگہ تعمیر کیا جائے گا جہاں بارش بہت زیادہ ہوتی ہے۔