ویب ڈیسک :معروف صحافی اورسینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ماضی میں نوازشریف، آصف زرداری اور دیگر نے بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیان بازی کی بعدازاں معافی تلافی کرکے معاملہ رفع دفع ہو گیالیکن عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں۔
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ میرا خیال ہے خواجہ آصف ایک دو دفعہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف گرجا ہے،نوازشریف نے بھی بات کی ہے،مجھے یاد آتا ہے آصف زرداری نے بھی ایک بار بات کی تھی۔
نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ سب سے اہم ہے کہ یہ بات کرکے سوری کرکے آگے بڑھتے ہیں،آگے جا کر جپھی ڈال لیتے ہیں،اسی دوران اسٹیبلشمنٹ میں تبدیلی آ جاتی ہے، نئے چیف آ جاتے ہیں، نئے چیف کےساتھ گپ شپ کرکے ،جپھی ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں،لیکن عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں ۔