طیب سیف : راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748 فٹ تک پہنچنے کے بعد سپل ویز کھولے گئے، جو ساڑھے 6 گھنٹے بعد بند کر دیے گئےہیں۔
مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جس پر واٹر لیول کم کرنے کے لیے سپل ویز کھولے گئے۔ پانی کے اخراج کے بعد لیول کم ہو کر 1746 فٹ تک آ گیا۔
پانی کے اخراج کے دوران ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے ندی نالوں اور پلوں پر تعینات رہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے نگرانی کے فرائض سر انجام دیے۔