ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا

ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کے بعد روس بھی زلزلے سے لرز اٹھا، دونوں ممالک میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق، روس کے مشرق بعید میں کامچاٹکا کے ساحل کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی طور پر شدت 6.2 بتائی گئی تھی جسے بعد میں اپڈیٹ کر کے 6.6 کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے شمالی علاقے بھی زلزلے سے متاثر ہوئے جہاں ریکٹر اسکیل پر 5.4 شدت کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر دور تھا۔ گرگان شہر کی آبادی دو لاکھ چوالیس ہزار سے زائد ہے۔

اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور جائزہ ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ماہرین نے آفٹر شاکس کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔