وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا 

Mohsin Naqvi visit,Bibi Pak daman,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش و توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے مزدوروں، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور ان کی ٹیم سے مصافحہ کیا اور تعمیراتی کام پر شاباش دی ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پراجیکٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہو ئے  کہا کہ مزار کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔12 محرم الحرام تک مزار کا بالائی حصہ بھی مکمل ہو جائے گا ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ حکام کی دن رات محنت سے مزار کو آج زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔  راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی اور آمدورفت میں آسانی ہوگی۔محسن نقوی نے مزار پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

 وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ ماربل فلوریننگ،دیواروں پر ماربل،سیلنگ اورگنبد پرٹائل ورک کیاگیا۔مزار کی گزر گاہ اورقبرستان کے احاطے کو اپ گریڈ کیاگیا۔