ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی

sri lankan president election
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں آج   نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سری لنکن پارلیمنٹ صدر کا چناو کرے گی۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔

وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔گوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔

دوسری جانب سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔یہ اقدام   نئے   صدر  کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پر تشدد احتجاج کے بعد  سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی  ہو گئے تھے۔