ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر، مسافر پریشانی کا شکار

شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر، مسافر پریشانی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:شدید دھند کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہو رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس: 3 گھنٹے 25 منٹ لیٹ,پاکستان ایکسپریس: 3 گھنٹے 20 منٹ لیٹ,عوام ایکسپریس: 3 گھنٹے 15 منٹ لیٹ,کراچی ایکسپریس: 2 گھنٹے 30 منٹ لیٹ,تیز گام ایکسپریس: 2 گھنٹے 20 منٹ لیٹ,ملت ایکسپریس: 2 گھنٹے 15 منٹ لیٹ
جعفر ایکسپریس: 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ,پاک بزنس ایکسپریس: 1 گھنٹہ 45 منٹ لیٹ,خیبر میل ایکسپریس: 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ اورٹرینیں لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافر مشکلات، روانگی میں تاخیر اور اپنے شیڈول میں خلل کی شکایات کر رہے ہیں۔

ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور ریلوے حکام نے مسافروں سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے۔