ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے

حمزہ شہباز بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz, Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے، کہتے ہیں کہ اس واقعہ پر پوری قوم اضطراب کا شکار ہے، حکومت مختلف وجوہات بتا رہی ہے، دلخراش واقعہ کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ریلوے روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ساہیوال کے دلخراش واقعہ کے حوالے سے متضاد بیانات دے رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔ اس واقعہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور چاہتے ہیں کہ چوری کے مینڈیٹ والی حکومت چلے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ معاشرے کے منہ پر بدنما داغ ہے، جب محافظ قاتل بن جاتے ہیں تو معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔ اس واقعہ پر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بات کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer