ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دیدیا

صدر مملکت نے ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دیدیا
کیپشن: City42 - President Arif Alvi, Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کو شہید قرار دے دیا۔

 صدر مملکت عارف علوی بھی سانحہ ساہیوال پر بول پڑے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہونگے۔ اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔ حکومت انشاءللہ انکا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور واقعے میں تین بچے  بھی زخمی  ہوئے جن میں سے دو بچے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ایک بچی کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
 

Sughra Afzal

Content Writer