وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم:سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران بھی اس موقع پر موجود تھے.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر سندھ کی جانب سے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت میاں شہبازشریف کہتےہیں کہ پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز عمل جمہوری راوایات کے منافی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں ملاقات کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان عناصر نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی توہین کی ہے۔ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے دھرنے دے کرملک و قوم کے مسائل میں ا ضافہ کیا اورسیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔

 انھوں نےکہاکہ ذاتی انا ’میں‘ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’ہم ‘کی روش پر چلنا ہوگاجبکہ پاکستان چار صوبوں ،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےکہاکہ جب چاروں اکائیاں ایک ساتھ ترقی کریں گی تبھی ملک آگے بڑھے گااورہم سب نے ملکرذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اوراستحکام کیلئے کام کرنا ہے۔

گورنرسندھ محمدزبیرکاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے ، شہبازشریف کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سب کیلئے رول ماڈل ہیں  جبکہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے صدر محمد حنیف میمن شامل تھے۔