شاہد حامد کی سربراہی میں سماجی و قانونی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

شاہد حامد کی سربراہی میں سماجی و قانونی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر: وزیر اعلی پنجاب نے شاہد حامد کی سربراہی میں عوام کے سماجی و قانونی مسائل کے حل کرنے اورنئے ادارے بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول، سیکرٹری پراسیکیوشن سید علی مرتضی، سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راجہ کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی لین دین، پراپرٹی اور دیگر سماجی مسائل کے حل اور عدالتوں پر ورک لوڈ کم کرنے کےلیے صوبائی محتسب آفس کی طرز پر نیا ادارہ بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعلی نے اس کمیٹی سے ایک ماہ میں سفارشات طلب کی ہیں۔