طیب سیف :ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مساجد اور امام بارگاہوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلہ کر لیا, انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام مذہبی عبادت گاہوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو۔
اسلحہ لائسنس کسی عالم یا فرد کے نام پر جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ مسجد کمیٹی کے نام جاری ہو گا۔
محکمہ اوقاف کے زیر تحت چلنے والی مساجد کے اسلحہ لائسنس اوقاف اور مسجد کونسل کے نام جاری ہوں گے۔
مساجد اپنی کمیٹی کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے گی جس کی سکروٹنی کی جائے گی،سکروٹنی کے بعد پولیس مسجد کی انسپیکشن کرے گی اور اسلحہ لائسنس کی ضرورت کا جائزہ لے گی،کس مسجد کو کتنے اسلحہ لائسنس جاری ہوں گے؟یہ فیصلہ پولیس رپورٹ پر ہو گا ۔