ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی 

محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے  موسم سرد اور خشک جبکہ کچھ مقامات پر مزید بارشیں اور برفباری کا امکان  ظاہر کردیا 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق  ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ تا ہم شمال / مشرقی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 70، بوکرہ 43، سٹی 32، ائیرپورٹ 11،سید پور 10) ، نارو وال 48، گوجرانوالہ47، شیخوپورہ 45، سیالکوٹ (سٹی 36ائیرپورٹ28 ) ، اٹک 32، راولپنڈی (چکلالہ 29، کچہری 22،شمس آباد 26)، چکوال 28،، حافظ آباد27، جہلم 25،فیصل آباد 24، مری 23، گجرات 21،لاہور (ائیرپورٹ،سٹی 22) ، قصور 19، جھنگ، 17، منگلا16، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ 08 ، بہاولنگر 06، ڈی جی خان ، سرگودھا، نور پور تھل، کوٹ ادو ،ساہیوال، 03، بہاولپور (ائیرپورٹ) 02، رحیم یار خان01 ، خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 56،زیریں 35)،چیراٹ 46، باچا خان ائیرپورٹ 38، پشاور (ائیرپورٹ ، سٹی 35 ) ، میر خانی 33،مالم جبہ 32، تخت بائی 29، کاکول 26، دروش23، سیدو شریف 21، بالاکوٹ ، پٹن 10، بنوں ، چترال، کالام 04، ڈی آئی خان 03، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ 28، مظفرآباد(ائیرپورٹ 27،سٹی 26)، گڑھی دوپٹہ 27، بلوچستان: کوئٹہ ( سمنگلی05)، ژوب 03 اورگلگت بلتستان:گوپس میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال 

     اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔صوبہ خیبرپختونخوا  کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدیدسرد رہے گا۔

صوبہ پنجاب  کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں نارو وال ، سیالکوٹ، جہلم، لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی توقع ہے ۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے ۔    کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔