کلیم کھوکھر:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش کے بعد پی ڈی ایم اےپنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔
،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سےلاہورمیں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارشوں کاسپیل 21فروری تک جاری رہنےکی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں،تمام اضلاع کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکوبھی الرٹ کر دیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App