ویب ڈیسک: ملک بھر کہیں موسلادھار بارش تو کہیں بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا، جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔
لاہور میں بھی رات گئے سے شروع ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ،بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہر لاہور کے موسم میں بدلاؤ آگیا،بوندا باندی کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ تاحال مختلف علاقوں میں جاری ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کے امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، چیچہ وطنی، فیروز والا، گوجرہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارش ، اسلام آباد، راولپنڈی،چکوال، آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، پشاور میں موسلا دھار بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ سمیت مختلف شہریوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، خنکی بڑھ گئی، سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، گھوٹکی، اوباڑو اور گردونواح میں بارش ہوئی۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج مزید بارش کی پیش گوئی کردی گئی، خطہ پوٹھوہار میں ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات نے 21فروری تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔