ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان زندگی کی اہم ترین فائٹ ہار گئے

Amir Khan and Kell Brook fight
کیپشن: Amir Khan / Kell Brook
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی زندگی کی اہم ترین فائٹ ہار گئے، برطانوی باکسر کیل بروک کے ہاتھوں عامر خان ناک آؤٹ ہو گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہم ترین فائٹ میں شکست کھاگئے۔ ریفری کو 12 راؤنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔ کیل بروک اہم ترین فائٹ میں ابتدا سے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔

عامرخان کا کہنا ہے انہوں نے وہ تمام ٹریننگ کی جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ فائیٹ جاری نہیں رکھ سکے۔کیل بروک کی پرفارمنس بارے عامر خان نے کہاکہ انکی پرفارمنس بہترین تھی ۔ کیل بروک نے کہا انہوں نے خود کو بہت پریشر میں رکھا لیکن 18 برس کی عمر سے وہ یہ جانتے تھے کہ وہ عامر خان سے بہتر باکسر ہیں۔
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر ارینا اسٹیڈیم میں تیس ہزار افراد کی گنجائش تھی، اسٹیڈیم میں عامر خان کی فائٹ دیکھنے کیلئے پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی تاہم عامر خان کی شکست پر فینز مایوس نظر آئے.

Malik Sultan Awan

Content Writer