سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک اہم پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی، کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کھلاڑی کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعلقہ کھلاڑی کو مزید 10 روز کیلئے آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور اسکواڈ میں واپسی سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔
پی سی بی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور ٹیم کے ایک پلیئر اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان افراد نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی، ان دونوں کو بھی اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگٹیو ٹیسٹ رزلٹ لانا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ متعلقہ کھلاڑی اور آفیشل نے پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم مالک سے ملاقات کرلی تھی اور ٹیم مالک بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے۔
Two individuals quarantined after violating bio-secure protocols.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2021
Read more: https://t.co/AdBaPt8tAa#HBLPSL6