پی ایس ایل فائیو، ٹریفک پلان تیار

پی ایس ایل فائیو، ٹریفک پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) پاکستان سپر لیگ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے انتظامات مکمل کر لیے، سی ٹی او سید حماد کہتے ہیں ٹریفک پلان شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

سی ٹی او سید حماد عابد کے مطابق پی ایس ایل کے موقع پر 1600 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی موقع پر موجود ہونگے۔ شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں اور متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

 سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ انتظامات، پارکنگ اسٹینڈز مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ سے آنیوالے شائقین براستہ کینال روڈ ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔

 مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنیوالے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں اور موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنیوالی گاڑیاں براستہ فیصل ٹاؤن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔

کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں اور کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کریں۔

اسی طرح والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں اور ظہور الہی روڈ، مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنیوالے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہیٰ روڈ پارکنگ میں پارک کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کرکٹ میلے کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سولہ ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 103 انسپکٹرز و سب انسپکٹرز ، 515 اپر سب آرڈینیٹس سیکورٹی پر تعینات ہونگے۔پارکنگ کے لیے شائقین کرکٹ کے لیے چار مقامات کو محتص کر دیا گیا ہے، جہاں سے شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میچیز کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے سویس سسٹم کی مدد سے شائقین کرکٹ کو چیک کر کے سٹیڈیم تک جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں ہو گا وہ میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے سٹیڈیم کی جانب جانے والے تمام روٹس پر سرچ لائٹس اور جنریٹر سمیت دیگر انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔