سٹی 42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی
پنجاب کے 33 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے 7857 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے امیدوار اپنے اعتراضات 23 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔
تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ 23 دسمبر کی شام جاری کی جائیگی۔کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 24 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔
ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 78.8 فیصد رہنے کا امکان ۔