سٹی 42:محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی/ مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
آج کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 04، بگروٹ، گوپس منفی 02، اسکردومنفی01، قلات، پاڑاچنارمیں 00 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر ، کوہستان، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ ، کرم ،بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع کی جار ہی ہے ۔
پنجاب کے علاقے اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، بھکر، نورپورتھل اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بوندا باندی متوقع ہے ۔ بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، قصور ،خانیوال،خانپور، بہاولپور،رحیم یار خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چاغی ، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات، مستونگ، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی،چمن،موسیٰ خیل اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔