ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کے بعددو اور کیس؛ فیصلہ کچھ دیر میں آنےوالاہے

Gulbarg violence case, May 9 case, verdict, Yasmeen Rashid, City42, Umar Sarfraz Cheema, Mahmood Ur Rasheed, Imran Khan, Adiala Jail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کل جمعہ کا دن پی ٹی آئی کے حامیوں کے لئے اچھا نہیں تھا لیکن آج کا دن کچھ زیادہ ہی برا ثابت ہو رہا ہے؛ پہلے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج نے توشہ خٓنہ ٹو کیس میں بانی اور ان کی بیوی کو لمبی قید کی سزائیں  سنائیں، اب دو  اور مقدمات میں فیصلہ سنایا جانے والا ہے۔

سٹی42 کورٹ رپورٹر جمال الدین جمالی کے مطابق  9 مئی 2023 کو لاہور کے علاقہ گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے  گا ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنائیں  گے۔ آج ہی کلمہ چوک پر کنٹینر کو آگ لگانے کے مشہور کیس کا بھی فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔

فاضل جج کوٹ لکھپت جیل میں اپنے  عملہ کو تحریر کروائے ہوئے فیصلہ  کی تحریر کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں اور اس کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

تھانہ گلبرگ نے پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنماؤں اور موقع  پر موجود اور ملوث پائے گئے کارکنوں سمیت 29 ملزموں کا اس مقدمہ میں چالان پیش کیا تھا۔  ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1280/23 وقوعہ کے روز ہی درج ہوا تھا۔ 

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 29 ملزمان کے خلاف کیس کی طویل سماعتیں ہوئیں۔ اس اہم کیس کا آج فیصلہ ہے۔

ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کی جانب سے ملزمان کو سزا کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ صفائی کے وکلا نے اپنے اپنے موکلوں کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

کل جمعہ کے روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے  کلب چوک، جی او آر گیٹ پر حملے کے مشہور کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کیس میں یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز، عمر سرفراز اور  بہت سے دوسرے مجرموں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کیس میں سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئیر موسٹ رہنما شاہ محمود قریشی بھی ملزم تھے، ان کو عدالت نے بری کر دیا۔

تازہ ترین

 گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں  اور کلمہ چوک پر  کنٹینر جلانے کے مشہور مقدمات  کے فیصلے آج شب کچھ دہر میں سنائے جانے کی توقع ہے۔ 

کوٹ لکھپت جیل میں دونوں مقدمات کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنانے کے لئے تیاری مکمل ہے۔

دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں  اور سرگرم کارکنوں سمیت  46 ملزمان  ہیں۔

مقدمات میں نامزد  کئی کارکن ضمانت پر ہیں۔ انہیں قاعہدہ کے مطابق آس فیصلے کے وقت عدالت میں موجود ہونا چاہئے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ سزا ک ہونے کے ڈر  سے  کئی ضمانت پر رہا ملزم آج پیش نہیں ہوئے۔

مقدمہ کی مرکزی کردار ڈاکٹر یاسمین راشد   ہیں جن کو  دیگر ملزموں کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ ملزموں کے وکیل بھی عدالت میں موجود ہیں اور سب فیصلہ سنائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دونوں مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے فوراً بعد فیصلہ لکھنے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ اس وقت وہ اپنے عملہ کو لکھوائے ہوئے فیصلہ کو خود پڑھ کر طریقہ کار کے مطابق اس تحریر میں ضرورت کے مطابق تصحیح کروا رہے ہیں۔ 

ان دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا چالان پیش نہیں کیا گیا

 گلبرگ میں ولیس کی گاڑیاں  گاڑیاں جلانے کے مقدمہ  میں پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر میاں اسلم اقبال سمیت  4 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ۔

کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں بھی میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ہیں ۔

پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 29 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا ۔

کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں 24 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔