ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دسمبرکی پہلی بارش؛سردی بڑھ گئی

Rain, Quetta rain, Westerly winds systwm , Kojak Top, Chaman rain, weather update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بلوچستان کے شمالی علاقوں میں دسمبر کی پہلی بارش کے ساتھ  سردی میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔
کوئٹہ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارش کل شب شروع ہوئی تھی۔ وادیٰ کوئٹہ کے ساتھ ساتھ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
  بارش کے ساتھ بلوچستان کے بلند پہاڑوں پر برفباری بھی ہو رہی ہے۔کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی، خواجہ عمران رینج میں بھی بارش ک ہوئی ہے جس کے باعث سردی بڑھ گئی۔

حالیہ بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم  بدستور بلوچستان میں موجود ہے۔ 
کوئٹہ  سے  چمن تک  بلوچستان کے بہت سے  علاقوں میں دسمبر کی پہلی بارش کے بعد سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے،کوژک ٹاپ سمیت مختلف شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر  مزید برفباری کا امکان ہے۔