سٹی42: صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ برف باری کے سیزن کے دوران فیلڈ فارمیشن اور مشینری کو متحرک رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
صوبائی وزیر نے افسران سے ہدایت کی کہ مشینری کا ٹرائل ٹیسٹ بھی کیا جائے اور ہر مشین کی استعداد اور کارکردگی یقینی بنائی جائے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس سلسلے میں افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ برف باری کے دوران سڑکوں کی بحالی اور صفائی کے لیے افسران پوری طرح تیار رہیں، تاکہ شہریوں اور مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔