(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ایک اور اہم ملاقات، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں تحرم عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی،ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بھی رابطہ کیا گیا ،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماؤں کو اہم امور پر بریف کیا۔