پنجاب حکومت وکلا کیساتھ ہاتھ کرگئی

پنجاب حکومت وکلا کیساتھ ہاتھ کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت وکلا کیساتھ ہاتھ کرگئی، وکلا کو 12 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے کیبنٹ کی منظوری کے باوجود گرانٹ دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےمالی بحران ہونےپروزیر اعلی پنجاب کواعتماد میں لیا ہے کہ ماضی میں جاری ہونے والی گرانٹ ختم کی جائے، جس پر آج کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس نے وکلا کویہ گرانٹ دینےسے انکار کردیا ہے۔ چند روز قبل کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے وکلا کو بارہ کروڑ کی گرانٹ دینے کی منظوری دی تھی، پنجاب بار کونسل کےلیےایک کروڑ روپے، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے بھی مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی تھی۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہالپوربار کے لیے پچیس پچیس لاکھ روپےکی گرانٹ منظورہوئی تھی، ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے نوہیڈ کوارٹرکے لیے دو کروڑ پچیس لاکھ، تحصیل بار ایسوسی ایشن کے لیے چار کروڑ پچیس لاکھ روپے اورصوبہ میں ستائیس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے چار کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی تھی۔

محکمہ قانون نے وکلا کے لیے12کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer