حمزہ شہباز، یوسف عباس کو پیش نہ کرنے پر احتساب عدالت برہم

 حمزہ شہباز، یوسف عباس کو پیش نہ کرنے پر احتساب عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اوراُن کے کزن یوسف عباس کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز  اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز  نوٹس جاری کردیئے۔

احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت شروع کی تو عدالت نے حمزہ شہباز اور ان کے کزن یوسف عباس  کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سےجوڈیشل ریمانڈ ہونے پر انہیں پیش نہیں کیا گیا، احتساب عدالت کے جج نے باور کرایا کہ وکلاء کی ہڑتال تو کیا کسی نے ملزموں کو پیش کرنے سے روکا ہے، کیوں ملزمان کو   9 روز سے بند کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو پیش نہ کرنے کا اقدام قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز  کی توسیع کرتے ہوئے 3 جنوری کو انہیں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Sughra Afzal

Content Writer