(عمر اسلم) ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری وسیم قادر کا کہنا کہ ڈپٹی مئیر کےعہدے سےاستعفی نہیں دوں گا۔
مسلم لیگ ن سے ناراض ڈپٹی مئیر چودھری وسیم قادر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے متوالے سے کھلاڑی بننے پر چودھری وسیم قادر کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا بھرپور فارورڈ بلاک بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ورکرز کی عزت نہیں کی جاتی جب کہ ڈپٹی مئیر کےعہدے سےاستعفی کے معاملے پر کہنا تھا کہ وہ بطور ورکر ڈپٹی مئیر بنے ہیں اور ڈپٹی مئیر کےعہدے سے استعفی نہیں دیں گئے۔
چودھری وسیم قادر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے گئے تاہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلدیاتی نظام کومضبوط کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔