ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر سیکنڈری اسکولز کھلنے میں 4 روز باقی، تعلیمی سال سے قبل بڑا مسئلہ

ہائر سیکنڈری اسکولز کھلنے میں 4 روز باقی، تعلیمی سال سے قبل بڑا مسئلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب میں ہائر سیکنڈری کلاسز کے آغاز سے قبل 11ویں اور 12ویں جماعت کی درسی کتب کی مارکیٹ میں قلت نے طلبہ اور والدین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائر سیکنڈری اسکولز 24 اگست سے کھلنے جا رہے ہیں، تاہم صرف چار روز میں کتابوں کی قلت پوری کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق درسی کتب کی شارٹیج کم ایلوکیشن کے باعث پیدا ہوئی۔ پہلے مرحلے میں مارکیٹ کی مجموعی طلب کے صرف 30 فیصد کے برابر درسی کتب کی ایلوکیشن کی گئی، جبکہ دستیاب کتابوں میں سے بھی تقریباً 30 فیصد فروخت ہوچکی ہیں، جس کے بعد متعدد کتابیں مارکیٹ میں نایاب ہوگئی ہیں۔

پبلشرز کے مطابق موجودہ صورتحال میں مارکیٹ میں طلب کے مطابق مزید درسی کتب کی ایلوکیشن کردی گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایئر کی چند کتابیں دستیاب ہیں، جبکہ سیکنڈ ایئر کی کوئی کتاب فی الحال مارکیٹ میں موجود نہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نئی کتابوں کی پرنٹنگ جاری ہے اور یہ ایک سے دو روز میں مارکیٹ میں دستیاب ہوجائیں گی۔ محکمہ تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے تک طلبہ کے لیے سو فیصد درسی کتب مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔