حیدر علی: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف مری ہال روڈ پر واقع اپنی آبائی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ میاں نواز شریف کی مری آمد سے پہلے علاقہ میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بذریعہ موٹر وے/ایکپریس وے اپنی رہائشگاہ مری پہنچے ۔نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے تھے۔نمسلم لیگ ن کے قائد کی آمد کے موقع پر کشمیر پوائنٹ اور روٹ میں پولیس اہلکار تعینات رہے ۔