ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بارشیں ؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

 ملک بھر میں بارشیں ؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی 

آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق وسطی/زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ بالائی سندھ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے 

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ Prob:55% ہے ۔خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر،پشاور، صوابی،نوشہرہ، کوہاٹ،کرک ،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورحبس رہنے کا امکان ہے  تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک ، چکوال، لاہور ، حافظ آباد ، وزیر آباد، سرگودھا،خوشاب،بھکر،میانوالی،قصور،اوکاڑہ ،سیالکوٹ، نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤالدین، بہا ولنگر،بہاوپور،رحیم یارخان،صادق آباد،ڈی جی خان اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع  کی جارہی ہے ۔

سندھ کے مٹھی،تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقا مات پر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار /شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔اس دوران سکھر،گھوٹگی، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم شام/رات میں آ واران ، خاران، لسبیلہ، او ر ما ڑہ، پسنی ، گوادر ،کیچ، پنجگور، خضدار،قلات، ژوب، بارکھان،سبی،کوئٹہ اور زیارت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان   ہے ۔    

   کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
 انتباہ:
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ(کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اورجامشورو) کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے 
جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں شدید موسلادھار بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ ہے  ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ۔
شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔