سٹی 42: بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی
پی اے اے نے فضائی حدود کی بندش 20اگست سے بڑھا کر 23ستمبر کردی،پاکستانی فضائی حدود بھارتی مسافر طیاروں کیلئے23ستمبر تک بند رہے گی۔
واضح رہے مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کے دفاع میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے اور معرکہ حق میں واضح کامیابی حاصل کی تھی اسی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ ساڑھے تین ماہ کا دورانیہ گزر چکا ہے مگر ابھی بھی بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود نو گو ایریا ہے ۔