عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹی میں شارٹس یا نامناسب لباس پہننے والے طلباء و طالبات سمیت ہر عام و خاص کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے یونیورسٹی ایریاز میں شارٹ پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے,کلاس رومز،شعبہ جات، گراونڈز، رہائشی ایریاز میں شارٹس کیساتھ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،عملدرآمد نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی میں شارٹس پہننا معمول بن گیا تھا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی سخت ہدایات کے بعد داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،؎یونیورسٹی کے داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار شارٹس پہننےوالوں کو واپس بھجوانے لگے۔