ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا: پارٹی ذرائع

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا: پارٹی ذرائع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف  کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق آگاہ کیا۔

 واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ 
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 اس حوالے سےمیڈیاسے خصوصی گفتگو میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں کرپشن کے حقائق سامنے لاتا ہوں، اس لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔