ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کا حل بتا دیا

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کا حل بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے دوٹوک الفاظ میں مسئلہ کشمیر کا حل بتا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت یا پاکستان نہیں بلکہ خود کشمیری حل کروا سکتے ہیں، ملک میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی اختلافات بھلا کر قومی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

 سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کی ناکامی اور پاکستان کی جیت قرار دیدیا، لاہور پریس کلب میں گفتگوکے دوران ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں چار ملکوں نے بلواسطہ اور بلاواسطہ کشمیریوں کی حمایت کی۔

خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ جنگوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے، مذاکرات اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاست کے بجائے متحدہو کر اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔

سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ مودی کا کشمیرپرغاصبانہ قبضے کی کوشش بھارتی خودکش حملہ ثابت ہوگی اور راج ناتھ کی ایٹمی دھماکے کی دھمکی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہئیے اگر حالات خراب ہوئے تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer